رینالہ خورد28جولائی(اے پی پی) ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے کہاکہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں عوام الناس کے اندراحساس تحفظ بڑھانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے زیر قیادت پولیس فلیگ مارچ کے موقع پر کیا۔
پولیس فلیگ مارچ میں ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز بھاری نفری کے ساتھ موجود تھےفلیگ مارچ میں پولیس ، ایلیٹ فورس ، سول ڈیفینس ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں نے شرکت کی۔ پولیس فلیگ مارچ تھانہ سٹی رینالہ خورد بلدیہ چوک سے شروع ہواصدربازارویلکم روڑ سے ہوتاہواشیرگڑھ روڑکچہری کے قریب اختتام پذیر ہوا۔
ڈی پی اومنصور امان نے کہاکہ پولیس فلیگ مارچ کے ذریعے پیغام دیا گیا کہ پولیس پوری طرح الرٹ ہے پولیس ہرصورت عوام کی جا و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی پولیس قانون شکنوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے پولیس محرم الحرام میں ہرصورت آئین اورقانون کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے امن و امان کا قیام یقینی بنائے گی۔











