عارف والا؛یوم عاشور  کے سلسلہ میں امام بارگاہ ابو طالب محلہ شمس آباد سے جلوس برآمد

36

عارف والا، 29 جولائی(اے پی پی): یوم عاشور  نواسہ رسولﷺ  و جانثار ساتھیوں کی شہادت کے سلسلہ میں امام بارگاہ ابو طالب محلہ شمس آباد سے جلوس برآمد ہوگیا ہے جو انصاری چوک سے  مختلف مقرر کردہ راستوں سے گزر کر تحصیل روڑ پہنچا جہاں پر عقیدت مند اہلبیت نے ماتم کرکے پرسا دیا اور نوحہ خوانی بھی کی گئی،جلوس کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری اور مختلف محکمہ جات کے اہلکاران بھی موجود ہیں جلوس ریل بازار سے ہوتا ہوا جناح چوک پہنچ گیا وہاں سے جلوس میں عزا داران نماز ظہیرین ادا کرنے کے بعد جانب منزل رواں دواں ہونگے۔