عارف والا ،تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے

79

عارف والا،07 جولائی(اے پی پی): تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

عارف والا بہاولنگر روڑ پر 75/ای بی کے نزدیک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 50 سالہ عابدہ بی بی اور 25 سالہ شاہد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے۔

 ریسکیو اہلکاروں نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارفوالا منتقل کر دیا ، نامعلوم کار ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔