قصور؛ریسکیو1122 نے دریائےستلج میں پھنسی دو خواتین کو بروقت ریسکیو کر لیا

10

قصور،28 جولائی(اے پی پی):ریسکیو اہلکاروں دریائے  ستلج میں پھنسی دو  حاملہ خواتین کو بروقت ریسکیو کر لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 چونیاں کو اطلاع ملی کہ دریا کے پار دو خواتین کی حالت خراب ہے،ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر  بیس سالہ زاہدہ بی بی اور تیس سالہ حاجراں بی بی کو بوٹس کے ذریعے دریا کی دوسری جانب سے منتقل کیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں حاملہ خواتین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیاجہاں پر دونوں خواتین کے ہاں دوبچیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

چونیاں میں دونوں خواتین کو بروقت بوٹس سروس فراہم کر کے ہسپتال پہنچانے پر اہل علاقہ کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو خوب سراہا جا رہا ہے۔