قصور،08جولائی(اے پی پی): ریسکیو1122قصورکی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے پانی میں پھنسے لوگوں کی مددکرکے عوامی خدمت کی مثال قائم کردی ہے، مون سون بارشوں کی وجہ سے قصورآج ندی نالوں کامنظر پیش کررہاہے۔سڑکوں پر، گلیوں، محلوں میں پانی ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اس موقع پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے ایک مسیحا کاکردار اداکرتے ہوئے شدید بارش کی وجہ سے پانی میں پھنسے لوگوں کی مددکرکے ثابت کیاہے کہ ریسکیو1122 عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں۔
قصورکی عوام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود اورریسکیو1122کی ٹیموں کے اقدامات کوسلام پیش کرتی ہے۔











