بھکر، 28 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل کا دورہ کیا۔سیکورٹی خدشات کے پیش نظر داجل چیک پوسٹ کو 9 اور10 محرم الحرام تک ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے،ضلع بھر میں جلوس و مجالس عزا کی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔تمام جلوسوں کی گذرگاہوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کیا جارہا ہے ،جلوسوں و مجالس عزا میں شرکت کرنے والوں کی جامع تلاشی لی جارہی ہےجبکہ مقامی واپڈا حکام کو جلوس و مجالس میں الیکٹرک سٹی کے مؤثر و مربوط نظام بنانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں اس کے علاوہ تمام تر انتظامی اور سکیورٹی امور کی کنٹرول روم سے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ہے ۔











