اوکاڑہ۔ 28 جولائی (اے پی پی): صوبائی وزیر لائیو سٹاک ٹرانسپورٹ و معدنیات ابراہیم مراد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سب امن و آشتی ، باہمی ہم اہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے دورے ہر کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دی اور ضلع کی تینوں تحصیلوں میں عزاداری کے جلوس کی روٹوں کی صفائی ستھرائی سمیت مجالس کے انعقاد کے موقع پر فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بھی بتایا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر منصور امان نے بھی محرم الحرام میں سیکیورٹی پلان سے متعلق بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے ڈپٹی کمشنر افس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیااور ڈیوٹی پر متعین عملہ سے معلومات کے علاوہ مرکزی کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی چیک کی بعد ازاںصوبائی وزیر نے مرکزی امام بارگاہ ایوان حسین کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے مرکزی امام بارگاہ میں قائم کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیااور مرکزی امام بارگاہ میں قائم میڈیکل کیمپ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے دسویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی معائنہ کیااور کہاکہ مرکزی جلوس کے روٹ میں جو عارضی تجاوزات رہ گئی ہیں ان کو فوری طور پر ختم کیا جائے،مرکزی جلوس کے روٹ میں حائل بجلی اور ٹیلی فون کی تاروں کو اونچاکیاجائے۔صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ نویں دسویں محرم الحرام کے موقع پر میونسپل کمیٹیاں 24 گھنٹے فیلڈ میں اپنے فرائض سر انجام دیں انہوں نے کہا کہ بارش ہونے کی صورت میں روٹ کے راستوں میں کھڑے ہونے والے پانی کے نکاس کے لیے تمام مشینری فعال ہونی چاہیے۔ صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ نویں دسویں محرم الحرام کے موقع پر اگر بارش ہو جائے تو بارش کے پانی کے نکاس کے لیے فوری انتظامات کیے جائیں اور عزاداروں کی طبی امداد کے لیے میڈیکل کیمپ مکمل طور پر فعال ہوں۔











