محرم الحرام  یوم عاشور کے موقع پر ریسکیو 1122 ملتان ہائی الرٹ

19

ملتان،28 جولائی(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ ضلع ملتان میں ایمرجنسی کور پلان پر 600 اسٹاف 17 فائر ٹینڈر 35 ایمبولینسز 98 موٹر بائیکس ایمبولینسز 02 اسپیشل وہیکلز تعینات ہیں اور کہا کہ ریسکیو 1122 کا اسٹاف ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے اور محرم الحرام یوم عاشور  کے دوران  ایمرجنسی کور پلان کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسر ریسکیو 1122 براہ راست نگرانی کر رہے ہیں.

 ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 فعال ہے اور محرم الحرام   دوران بھی ہر ایمرجنسی کال پر ایمرجنسی سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور کہا موٹربائیکس ایمبولینسز سروس کی بھی خصوصی پوسٹوں پر سٹاف الرٹ ہےاور بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کر رہا ہے اور کہا محرم الحرام کی بڑی مجالس اور جلوسوں کے لیے موبائل پوسٹیں بھی بنائی گئی ہیں تاکہ عزاداروں کو بروقت بھی امداد دی جا سکے اورضلع بھر کی اہم امام گاہ بارگاہوں پر ریسکیو 1122کی خصوصی پوسٹیں بنائی گئی ہے اور کہا ایمرجنسی رسپانس میں کسی قسم کی تاخیر اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔