ڈی جی خان ؛ یوم عاشور پر بھاری ذمہ داریوں کے باوجود تمام ادارے اپنے فرائض حب الوطنی جذبہ کے تحت انجام دے رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

14

 

ڈیرہ غازی خان، 28 جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مہر شاہدزمان لک نے کہاکہ یوم عاشور پر بھاری ذمہ داریوں کے باوجود ڈیرہ غازی خان کے تمام ادارے اپنے فرائض حب الوطنی جذبہ کے تحت انجام دے رہے ہیں،ہم منظم انتظامات کی بدولت احسن انداز میں تمام امور میں کامیاب ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے ڈی پی او حسن افضل کے ہمراہ پولیس لائن ڈیرہ غازی خان میں قائم پولیس کنٹرول روم کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈی پی او حسن افضل نے انہیں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات،حساس علاقوں کی مانیٹرنگ سمیت دیگر اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔