مظفرگڑھ ،25جولائی(اے پی پی ):سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری جنوبی پنجاب سرفراز خان مگسی نے زیر تعمیر سیلائن واٹر ایکوا کلچر ریسرچ سنٹر کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹرجنرل وائلڈ لائف و فشریز جنوبی پنجاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سرفراز خان مگسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کھارے پانی کے علاقوں میں جھینگے اور مچھلی کی فارمنگ کو فروغ دینے کےلئے ریسرچ سنٹر قائم کیا جارہا ہے جس پر31 کروڑ 70 لاکھ روپےلاگت آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر21 کروڑ 66 لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ یہ منصوبہ اسی مالی سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔
سیکرٹری جنگلات، آبی حیات و ماہی پروری نے بتایا کہ تحقیقاتی مرکز کے ذریعے کھارے پانی کے علاقے میں شرمپ اور فش فارمز قائم کرنے لئے فارمز کی معاونت کی جائے گی جس سے خطے میں جھینگے کے فارمز قائم کرنے کا کلچر فروغ پائے گا۔
سرفراز خان مگسی نے بتایا کہ بیرون ملک جھینگے کی بہت ڈیمانڈ ہے،اس طرح جھینگے کی برآمدات سے ملک کو ذر مبادلہ حاصل ہوگا اور فارمرز بھی خوشحال ہونگے۔











