ملتان؛ٹریفک منیجمنٹ  کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،آرپی او محمد سہیل چودھری

19

ملتان، 25 جولائی  (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک منیجمنٹ  کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں   اور عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں ، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے کمپین میں تیزی لائی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ٹریفک  افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں  ٹریفک افسران کی کاکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ اچھی کارکرگی کے حامل ٹریفک افسران  کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا  گیا جبکہ کاکردگی بہتر نہ ہونے پر  ٹریفک افسران کو شو کاز نوٹس بھی جاری کئے گئے۔

آ ر پی او کا کہنا تھا کہ لرنر ڈرائیونگ لائسنس  اور ڈرائیونگ لائسنس کے  حصول کے  عمل کو تیز کیا جائے ۔ہر شہری کا ڈرائیونگ لائسنس بنایا جائے ۔لا ئسنسنگ برانچ کی کاکردگی بہتر نہ ہونے پر آ ر پی او نے ٹریفک سٹاف کو  شوکاز نوٹس بھی جاری کرنے کا حکم دیا اور انہیں اپنی کاکردگی بہتر بنانے کیلئے  ایک ہفتے  کا ٹائم دیا ہے، جس کے بعد محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 اجلاس میں  چیف ٹریفک آفیسر محمد نعیم شاہد ، ڈی ایس پی ٹریفک طاہر مشتاق ، پرائیویٹ سیکرٹری ریجنل پولیس آفیسر خالد چودھری ودیگر افسران نے شرکت کی ۔