ملتان؛کمشنر کی شاہ شمش دربار کی اصل حالت میں بحالی بارے سکیم کا پی سی ون بنانے کی  ہدایت

19

ملتان 05 جولائی (اے پی پی ): کمشنر انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت مزارات کی تزین و آرائش، بحالی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر نے شاہ شمش دربار کی اصل حالت میں بحالی بارے سکیم کا پی سی ون بنانے کی  ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ موسی پاک کی تزین و آرائش، کشادگی بارے کام شروع کیا جائے اور مزارات کی بحالی میں اصل انفراسٹرکچر، صدیوں پرانے نقش کو ماند نا ہونے دیں ،اولیاء کرام کے مزارات ملتان کی شان اور اس خطے کی پہچان ہیں۔

کمشنر نے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ روحانی سکون حاصل کرنے اولیاء کرام کے در پر آتے ہیں،صدیوں پرانے دربار عمارات کا طرز تعمیر سیاحوں کیلئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے۔مزارات پر موجود واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال ہونے چاہیں۔

 انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی سرویلنس میں تیزی لائی جائے۔ ڈویژن بھر میں کپاس کے کاشتکاروں کو ان کی کاشت کے مطابق معاوضہ فراہم کیا جائے کسی بھی کاشتکار کا استحصال ہرگز نہیں ہونے دیں گے ۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ڈویژن بھر میں پرائز کنٹرول میجسٹریٹ فیلڈ میں نظر ائیں اور اشیائے خورد ونوش کی ارزاں نرخوں پر  فراہمی یقینی بنائیں۔

 بعد ازاں  کمشنر عامر خٹک نے ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس کی  صدارت کی اور تمام مکمل فنڈز والی سکیموں کو تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر اوقاف ضیاء المصطفی کا کہنا تھا کہ شہر اولیاء کے 4 مزارات کی 78 ملین روپے کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔ حضرت شاہ شمش رح مزار کی 30 ملین روپے کی سکیم پر 90 فیصد مکمل کیا جاچکا ہے۔ حضرت بہاوالدین زکریا رح مزار کی 13 ملین روپے کی سکیم 85 فیصد مکمل کیا جاچکا ہے۔حضرت شاہ رکن عالم رح مزار کے 7 ملین روپے کی سکیم کا 75 فیصد کام مکمل ہے۔بی بی پاک دامن رح مزار کی 23 ملین سکیم کا 90 فیصد کام مکمل ہے۔

اجلاس میں ڈی سی ملتان عمر جہانگیر ، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔