ملتان۔ 05 جولائی (اے پی پی):سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم نے کہا ہے کہ پی ایچ اے ملتان شہر کو گرین کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ گرین بیلٹس اور پارکوں میں شجر کاری کے فروغ کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پارکوں کو بہتر حالت میں بحال رکھنے کے لئے پی ایچ اے ملتان قابلِ ستائش کاوشیں کر رہا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے بی زیڈ یو چوک کے افتتاح کے موقع پر کیا۔قیصر سلیم نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں۔ ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان پی ایچ ایز کو شہروں کی بیوٹی فکیشن کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔چوکوں اور گرین بیلٹس کو گرین کرنے کے لئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے اس موقع پر کہا کہ ادارہ نے شہر کے دس سے زائد چوکوں کی ازسرِ نو تعمیر مکمل کی ہے۔ بی زیڈ یو چوک کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔











