ملتان، 11 جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے ضلعی محکموں کو سکیمیں فوری مکمل کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی محکموں اور لائسنس داروں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔
عمر جہانگیر نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 محرم الحرام سے قبل واسا اپنی تمام سکیمیں مکمل کرے ۔ ضلعی محکموں کے نمائندگان پر مشتمل خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا اور حساس مقامات،مجالس اور جلوس کے راستوں پر کیمرے اور لائٹیں بھی نصب ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میپکو،میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل جلوس منتظمین کے تحفظات دور کریں، محرم الحرام میں شرپسندی و فرقہ واریت کے خلاف زیرو ٹالرنس ہماری پالیسی ہے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عابدہ فرید،امن کمیٹی اراکین اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے۔











