نارووال،11 جولائی(اے پی پی): محکمہ پاپولیشن ویلفیئر نارووال کے زیراہتمام آبادی کے عالمی دن کے حوالے سے سیمیناراورآگاہی ریلی کاانعقادہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)راناامجدعلی نے سیمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹرپاپولیشن (ٹیکنیکل) ڈاکٹرکومل جنید،تحصیل آفیسرملک ضیاءالدین اعوان،انچارج ایم ایس یوڈاکٹرسمیرا،ڈسٹرکٹ آرگنائزرممتازبٹ،مذہبی اسکالر پیرمحمدتبسم بشیراویسی،ڈائریکٹرپی آرڈی مرزامقیم بیگ،ڈی او گرین سٹارکے ایف ڈبلیوپراجیکٹ عدیل جعفر، اے،ڈی،پی،ڈبلیو،او عبدالمجید،ممتازبٹ،فوکل پرسن مقصوداحمد،فیملی ویلفیئراسسٹنٹ ماہم علی،عبدالستارکے علاوہ انچارج فلاحی مراکزبرائے بہبودآبادی نے شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ر)راناامجدعلی نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں توازن رکھناوقت کی اہم ضرورت ہے ، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے ملک کے لیے ایک چیلنج ہے،زیادہ آبادی سے مسائل جنم لے سکتے ہیں اور مالی مشکلات بھی بڑھ سکتی ہیں ،لہٰذا ہمیں اپنے وسائل کے مطابق آبادی میں توازن رکھناہوگا،حکومت بڑھتی ہوئی آبادی کوکنٹرول کرنے کے حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت مناسب اقدامات کررہی ہے۔
تحصیل آفیسرضیاءالدین نے اس موقع پر اے ڈی سی آرنارووال کومحکمہ بہبودآبادی کی طرف سے ا ٓبادی کی روک تھام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔
دینی اسکالرپیرمحمدتبسم بشیراویسی،مرزامقیم بیگ،ماہم علی عدیل جعفراورممتازبٹ نے بھی سیمینار میں بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہارکیا۔
سیمینار کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ر)راناامجدعلی کی سربراہی میں آبادی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی ریلی نکالی گئی۔










