نوشہرہ ورکاں؛ سرمئی بادلوں کی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ آمد،موسم خوشگوار،عوام خوش

80

نوشہرہ ورکاں،21جولائی (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں سرمئی بادلوں کی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ آمد،لمحوں میں ٹمپریچر قابل برداشت ہو گیا، کھلی فضا میں گرمی جیسی تلخی اور حبس سے پاک موسم ملنے پر عوام خوش ہیں۔

گزشتہ دنوں میں  مسلسل بارشوں سے انسانی زندگی کے لیے تبدیل ہوتا موسم تو خدا کی قدرت کے بنائے ہوئے نظام کا حصہ ہے اور اسی وجہ سے مہنگی بجلی کم استعمال میں لاتے ہوئے  لوگوں نے ائر کنڈیشن کا استعمال بھی کم کر رکھا ہےجبکہ صبح سویرے بارش اور ایک ہفتے کے لیے کم زیادہ  بارشی سلسلے اور بادلوں کی موجودگی کے آغاز پر گرمی کی شدت سے پریشان افراد خوش ہیں۔