وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ قیادت متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات

14

کراچی۔26جولائی  (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ قیادت متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی موجود تھے۔ اس موقع پر موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔