کراچی، 26 جولائی ( اپی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے کراچی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران اتحادی حکومت کی کوششوں سے پاکستان کو درپیش ڈیفالٹ کو خطرہ ٹل گیا۔ اتحادی حکومت میں شامل تمام پارٹیوں نے حکومت کے ہر فیصلے میں تعاون کیا جو لائق تحسین ہے۔ حکومت سرمایہ کاری کی سہولت اور کاروبار دوست پالیسیوں سے ملک کی معیشت کی بحالی میں سر گرمِ عمل ہے۔ سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہونا ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے. الحمدللہ اب پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے.
وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف کہاکہنا تھاکہ ہم معاشی بحالی، بین الاقوامی شراکت داروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے اعتماد کی بحالی کے موقع کو ضائع نہیں ہونے دینگے۔ پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
کاروباری برادری نہ صرف ملک میں روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ ملکی برآمدات میں اضافے سے زرمبادلہ کے حصول کا ذریعہ بنتی ہے. آپ تمام وہ با صلاحیت اور باہمت لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان میں مشکل حالات کا مقابلہ کیا. ۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان بزنس کونسل محمد اورنگزیب کی قیادت میں پی بی سی کے وفد کی کراچی میں ملاقات ہوئی.
پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے پاکستان کی معاشی بحالی خصوصاً گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے کے دوران وفاقی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں حکومتی معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت کے کامیاب معاہدے کیلئے کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ مزید برآں، وفد نے پاکستان میں کاروباری برادری کیلئے ہمیشہ وقت نکالنے اور انکی تجاویز کو حکومتی پالیسی کا حصہ بنانے پر شکریہ ادا کیا.
اجلاس میں وفاقی وزراء مریم اورنگزیب، انجینئر خرم دستگیر, وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، گورنر اسٹیٹ بنک، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، اراکین پارلیمنٹ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔











