وہاڑی، دس محرم الحرام ،ضلع وہاڑی میں 19 مجالس اور 54 روایتی و لائسنسی جلوس برآمد ہو رہے ہیں

16

وہاڑی، 29 جولائی(اے پی پی): 10  محرم الحرام کوضلع وہاڑی میں 19 مجالس اور 54 روایتی و لائسنسی جلوس برآمد ہو رہے ہیں ۔ 10 محرم الحرام کو سرکل وہاڑی میں 7 مجالس کے پروگرامز اور 7 جلوس برآمد ہوں رہے ہیں ۔ مرکزی جلوس امام بارگاہ حیدریہ سے برآمد ہو گا جو کہ شہر کے مختلف حصوں سے گزرتا ہوا شام کو واپسی اپنے مقام پر اختتام پذیر ہو گا۔

ڈی پی او  وہاڑی محمد عیسیٰ خان کے مطابق  محرم الحرام کے دوران 1953پولیس افسران و اہلکاران سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔  ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کے لئے 6 ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے خصوصی و متفرق ریزو ہائے میں الرٹ موجود ہیں۔ مجالس و جلوسوں کے راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا گیا ہے۔ وہاڑی۔ چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹراور واک تھرو گیٹ کی جا رہی ہے۔

 مجالس اور جلوسوں کی آڈیوویڈیو ریکاڈنگ بذریعہ سٹیٹک کیمرہ جات، ہینڈی کیم اورویڈیو سرویلینس گاڑیوں کے ذریعے کی جارہی ہے۔  محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظرٹریفک پلان جاری کر کے متبادل راستوں کا تعین کر لیا گیا۔