پتوکی شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب آ گئے

26

پتوکی، 16 جولائی (اے پی پی): رات گئے سے پتوکی شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

 علاقہ گلشن سبحان کالونی ،پتوکی کہنہ روڈ ،لاھور والا اڈہ ،شاد مان کالونی ،پرانی منڈی چونیاں روڈ،ناروكی ٹھٹھ کے اطراف میں گلیاں ،بازاروں میں جگہ جگہ بارش کا پانی جمع ہے۔

 بارش کے باعث لیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں، متعدد علاقوں کی رات گئے سے بجلی بند ہے اور تاحال بجلی بحال نہیں ہو سکی ہے۔

 بارش کے باعث موسم خوشگوار اور  گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب و چیف سیكرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر انتظامیہ کو آب نکاس کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی جائے۔