پشاور؛حیات آباد میں ایف سی گاڑی کے قریب دھماکہ، 8افراد زخمی

3

پشاور،18 جولائی (اے پی پی):پشاورکےپوش علاقے حیات آباد فیز6 میں ایف سی کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکہ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاع موصول ہوتے ہی ایمبولینسز اور فائر ویکلز نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو1122پشاورکے مطابق 8 زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے  ہوئےہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔