پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی  ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری، کل 1049 انسپکشنز کی گئیں

11

 چنیوٹ،06جولائی (اے پی پی):   پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی  ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گی ہے۔ضلع بھر میں جون کے مہینے میں کل 1049 انسپکشنز کی گئیں اور 736 اصلاحاتی نوٹسز جاری کیے گئے، ایک سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ کو پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنیاد پر  پروڈکشن بند کر دی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیمز ے  چنیوٹ میں بھرپورکارروائیاں کیں۔ مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران حفظانِ صحت کی خلاف ورزی پر ٹوٹل 8 لاکھ 98 ہزار روپے  کے بھاری جرمانے عائد کئے، 22265لیٹر غیرمعیاری و ملاوٹی دودھ 15292 لیٹر زائد المعیاد کولڈ ڈرنکس اور مضرِ صحت پانی،22 کلو گرام غیر معیاری کیچپ، 34 کلوگرام ناقص مٹھائی، 75 کلو گرام کھویا،20 کلوگرام حشرات زدہ مربہ76 کلو گرام غیر معیاری مصالحہ جات و دیگر اشیاء تلف کر دی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ لگا کر 109  دودھ بردار گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ نا قص اور غیر معیاری دودھ کی وجہ سے 161000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے اور 685 لیٹر غیر معیاری دودھ کوموقع پر ضائع کروا دیا گیا۔

مزید کارروائی کے دوران 102 ملک شاپس کو چیک کیا  اور 14 ملک شاپس کو ناقص اور غیر معیاری دودھ فروخت کرنے کی وجہ سے  140000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے او15415لیٹر غیر معیاری دودھ کو موقع پر ضائع کروا دیا گیا۔  جون میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول چنیوٹ نے 8 ٹریننگ سیشن کروائے جس میں 94 فوڈ بزنس آپریٹرز کو حفظانِ صحت کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔عوام 1223 پر شکایات درج کروا کر انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔