چائلڈ پروٹیکشن بیورو، رواں سال گزشتہ 6 ماہ کارکردگی رپورٹ

10

ملتان، 5 جولائی ( اےپی پی): چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر خصوصی انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن جاری ہیں راؤ نوید مختار ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے کہا کہ رواں سال گزشتہ 6 ماہ میں چائلڈ پروٹیکشن  بیورو کی جانب سے 334 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے اور کہا گزشتہ 6 ماہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے 357 بچوں کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے اور کہا حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں بھکاری، گھر سے بھاگے ،گمشدہ، لاوارث، بے آسرا اور دیگر بچے شامل تھے اور کہا بچوں کو دوران ریسکیو آپریشن شہر کے مختلف مقامات سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے اور انہوں نے کہا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم بچوں کے تحفظ کے حوالے سے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ہیں اور کہا بھکاری گھر سے بھاگے گمشدہ، تشدد کا شکار، لاوارث، بے آسرا بچے نظر آنے کی صورت میں فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 یا 0616513201 پر اطلاع دیں۔