ڈپٹی کمشنرمحمداشرف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرراناطاہررحمان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

50

نارووال۔5جولائی  (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمحمداشرف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرراناطاہررحمان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کااجلاس منعقد  ہوا،  جس میں گزشتہ دنوں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پرشدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے علمائے کرام نے اس گھنائونے فعل کی پرزور مذمت کی ۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے کہا کہ بحیثیت مسلمان کسی کو گوارہ نہیں کہ قرآن پاک کی بے حرمتی ہو ،اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ، ہم سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ اجلاس میں شریک منتظمین کی شکایات اور گزارشات کو تفصیل سے سنا گیا اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔ منتظمین نے انتظامیہ کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ضلع کے پر امن ماحول کو برقرار رکھنے اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کے لئے انتظامیہ سے بھر پور تعاون جاری رہے گا۔اجلاس میں پیرقاضی محمدیعقوب رضوی،شیخ ثائرعلی،حافظ عبدالمجیدبٹ،،علامہ ارشد اویسی،عابد بٹ،حافظ طلعت محمودجماعتی، حاجی الیاس بٹ،ڈاکٹرطارق اپل،مزمل حفیظ،انوارالحق بٹ،پیرطلحہ شاہ بخاری ودیگر ممبران نے شرکت کی۔