چترال،24 جولائی(اے پی پی): چترال میں تباہ کن سیلاب کے بعد چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ندیم اسلم چوہدری نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے چترال کے دونوں اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔
علاوہ ازیںانہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع اپر چترال کا راستہ بہت جلد کھول دیا جائے گا تاکہ خواتین، بچوں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو جو اس وقت سڑک نہ ہونے کی وجہ سے پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔











