چنیوٹ،28 جولائی(اے پی پی ): ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ کی تینوں تحصیلوں چنیوٹ،لالیاں اور بھوآنہ وہ مختلف علاقوںمیں 9محرم 37جلوسوں،73مجالس کا انعقادہو رہا ہے۔
سب سے بڑا جلوس محلہ کمانگراں چنیوٹ میں تعزیہ،علم،ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا جو کہ مقرہ رستوں سے ہوتا ہوا چوک کمانگراں پہنچا۔رجوعہ سادات میں نو محرم الحرام کا سب سے بڑا جلوس علم ذوالجناح کا برآمد ہو ا جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہو ا مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔اس بڑے جلوس میں ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔
چنیوٹ پولیس کی جانب سے9 محرم الحرام کی مجالس،جلوسوں کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ 9 محرم الحرام کو ضلع بھر میں 37جلوس،73مجالس کا انعقاد ہو گا۔4جلوس کیٹیگری اے جبکہ 7مجالس کیٹگری اے کی ہیں۔
چنیوٹ پولیس کے ایک ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔مجالس،جلوسوں پر سکیورٹی پلان کے مطابق فور لیئر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایاجارہاہے۔محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے۔
ڈی پی او نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اہم جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔مجالس،جلوسوں کے روٹس کی سویپنگ کی جارہی ہے۔محرم الحرام کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایاجارہاہے،میں خود حساس مجالس،جلوسوں،ٹربل پوائنٹس کا وزٹ کررہا ہوں،مذہبی رواداری و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سوشل میڈیا فورمز کی نگرانی کی جارہی ہے۔فرقہ وارانہ،نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی،تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن وا مان برقرار رکھاجائے گا۔
ڈی سی اور ڈی پی او نے اپنی قیادت میں شہر بھر میں پولیس فلیگ مارچ بھی کیا۔اور شہر کے تعزییوں کے روٹس کا دورہ بھی کیا اور یوم عاشورہ کے جلوسوں کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کو چیک کیا۔