شجاع آباد، 29 جولائی ( اےپی پی): دس محرم الحرام پرتحصیل بھر سے25تعزیوں سمیت علم اور ذوالجناح کے 27جلوس برآمد کئے گئے جبکہ مجالس شامِ غریباں سمیت 35مجالس منعقد ہوں گی ، تھانہ سٹی کے علاقوں انجمن حیدریہ، اسلم چوڑی والے اور خیر پور کے سنی تعزیوں کے علاوہ امام بارگاہ حسینیہ، امام بارگاہ امامیہ، امام بارگاہ حیدریہ ڈیرہ جاوید علی شاہ، شالیمار، محلہ لال باغ، موضع دائرہ پور، بستی سید والہ چک آر ایس، بستی باغ پرانا موضع پونٹہ، بستی لنگراویں موضع سومن، ٹبی درکھان والہ، دربار پیر خاکی شاہ، رکن ہٹی، دربار نور شاہ غازی، تھانہ صدر کے علاقوں چاہ جیندو شاہ والہ پل کھارا، دربار امیر حسین، جلالپور کھاکھی، بگڑیں، بستی بنگالہ گردیز پور، تھانہ راجہ رام کے علاقوں بستی دڑی موضع خوجہ، چاہ بُندے والہ موضع واہی بکھر، رسول پور، لطف پور بنگلہ سے تعزیوں کے جلوس برآمد کئے گئے مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے 610اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔











