چنیوٹ،10جولائی (اے پی پی): ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا، اس حوالے سے ڈی پی او وسیم ریاض خان نے فلڈ ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیااور پولیس افسران کو ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں کی بھرپور معاونت کی ہدایت کی۔
ڈی پی او نے دریائے چناب کا بھی دورہ کیا اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔انہوں نے دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی پی او وسیم ریاض خان کا کہنا تھا کہ شہری سیلاب صورتحال سے متعلق ضلعی انتظامیہ کی وارننگ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، چنیوٹ پولیس سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے۔











