چنیوٹ، 29 جولائی(اے پی پی):پوری دنیا میں اپنی نوعیت کے منفرد لکڑی کے 9 تعزیوں کے جلوس 10 محرم الحرام یوم عاشورہ کو چنیوٹ کے چوک ترکھانہ میں اکٹھے ہوئے۔ چنیوٹ میں صدیوں پرانے لکڑی کے تعزیوں کو جن میں استاد کا تعزیہ شادی ملنگ،شاگرد کا تعزیہ چڑاھواں۔قاضیاں۔قصاباں،عالی،کمانگراں،ٹھٹھی شرقی،ٹھٹھی غربی اور امام بارگاہ ٹھٹھی شامل ہیں۔100 من سے زائد ایک تعزیہ کا وزن،12 سے 16 فٹ چوڑے،70 سے 80 فٹ اونچے اور ایک تعزیہ کو 30 سے زائد افراد اپنے کندھوں پر اٹھا کر چوک ترکھانہ میں شہر کی تنگ گلیوں سے گزرتے ہوئے پہنچتے ہیں جہاں پر ہزاروں افراد ان تعزیوں کے جلوسوں کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔











