ڈیرہ غازی خان،08جولائی (اے پی پی):پولیس نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران 12 کروڑ 78 لاکھ سے زائد مال مسروقہ، 1694 ڈکیت، 4958 اشتہاری مجرمان گرفتار،94 کلاشنکوف، 182 بندوقیں اور 987 پستول برآمد کر لیئے ہیں۔
ترجمان ڈیرہ غازی خان پولیس نے اے پی پی کو بتایا کہ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی پروفیشنل کمانڈ میں ریجن کے تمام اضلاع میں پولیس کے قانون شکنوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں اور ڈیرہ غازی خان ریجن پولیس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4958 اشتہاری مجرمان ،1694 ڈکیتی و رہزنی میں ملوث گینگسٹرز سمیت 25472 دیگر مجرمان گرفتار کئے۔ پولیس نے مختلف وارداتوں کے دوران چھینا گیا 12 کروڑ 78 لاکھ 77 ہزار سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا اور اسے قانونی طریق کار کے تحت اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ کےدوران اسلحہ ناجائز اور منشیات کے خلاف آپریشنز میں منشیات کے 503 اور شراب کے 1068 مقدمات درج کرکے 714.792 کلو سے زائد چرس، 53.14 کلو بھنگ، 21.542 کلو ہیروئن اور 32383 لیٹرشراب برآمد کی گئی ۔اسلحہ ناجائز کے 1132 مقدمات درج کرکے 94کلاشنکوف، 182 بندوقیں رائفلیں اور987 پسٹل وریوالور برآمد کیئے گئے ۔اس کے علاوہ جوا کے 150 مقدمات درج کرکے 24 لاکھ 57 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی ۔
ترجمان نے بتایا کہ چھ ماہ کے دوران ریجن بھر سے 17218 مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے چالان سماعت کےلیے عدالتوں میں پیش کئے گئے۔











