ڈیرہ غازیخان ،11 جولائی (اے پی پی ): کمشنر و چیئر مین ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت جمخانہ کلب کے بورڈ آف گورنرز کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے جمخانہ کلب کی مرکزی عمارت ،گیسٹ ہاوسز اور دیگر عمارتوں کو ہوادار بنانے سمیت دیگر خامیوں کو دور کرنے کی ہدایات جاری کیں اور نئے اراکین کے انٹرویو کیے۔انہوں نے کہا کہ عمارتوں کو جاذب نظر بنانے کےلئے باقاعدہ آرکیٹیکچر کی خدمات حاصل کی جائیں ،جمخانہ کلب میں قواعدِ و ضوابط،ڈریس کوڈ اور دیگر معاملات پر نظم و ضبط برقرار رکھا جائے۔
کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ جمخانہ ایک فیملی کلب ہے، سہولیات کے ساتھ سکیورٹی اور پرسکون ماحول فراہم کرنا اراکین کی ذمہ داری ہے۔اجلاس میں واجبات کی وصولی اور متعلقہ معاملات پر بھی اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن کریم بخش،اے ڈی سی آر رضوان نذیر ،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان مشتاق احمد ٹوانہ ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی ،حیات اختر،ڈی بی اے شہزاد قدیر ،سیکریٹری کلب امتیاز لغاری،اراکین بورڈ آف گورنرز محمد اسحاق کھوسہ،اظہر جاوید ،سید کمیل اور دیگر موجود تھے۔











