ڈیرہ غازی خان،11 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے ڈینگی کے انسداد کے لیے اپنا کام جاری رکھیں ،فیک ڈیٹا شو کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مون سون کے دوران انسداد ڈینگی کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کیا جائے اور جن محکموں سے ڈینگی لاروا ملا اسکےسربراہ کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک کے لیے میں فیلڈ میں خود ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فیک ایکٹویٹی شو کرنیوالوں سے وضاحت طلب کی جائے اور اس کے واقعات میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مریضوں کی کیس ہسٹری کا مشاہدہ کیا جانا بھی بہت ضروری ہے۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمداسد چانڈیہ، پی اے مشتاق احمد ٹوانہ،سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری،ڈاکٹر علی ہاشم،عابد علی،زبیر خان، ارجمندشہباز، محمد عمر فاروقی،ہما مہدی لغاری،محمد صادق،آصف قریشی،ڈاکٹر نظام الدین ودیگر نے شرکت کی۔











