کمشنر لاہور کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس سے متعلق اجلاس

31

لاہور، 20جولائی(اے پی پی): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔اے ڈی سی آر لاہور عدنان رشید۔چیف نجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید۔ایم ڈی واسا غفران احمد۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین۔سمیت نیسپاک اور سی بی ڈی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں شاہدرہ فلائی اوور۔سمن آباد انڈرپاس۔اکبر چوک فلائی اوور کا جائزہ لیا گیا اور خالد بٹ چوک انڈرپاس ، گھوڑا چوک فلائی اوور اور بیدیاں روڈ پر انڈرپاسز منصوبوں کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔۔کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر چوبیس گھنٹے کام جاری رکھا جائے تاکہ تمام منصوبے  دی گئی ڈیڈلائینز کیمطابق مکمل ہوں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کواجلاس میں خالد چوک انڈرپاس ، گھوڑا چوک فلائی اوور اور بیدیاں روڈ انڈر پاس کے ٹریفک مینیجمینٹ پلان پر بریفنگ دی گئی۔  کمشنر لاہور نے ہدایت دی کہ ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ٹریفک کا موثر پلان ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کے آغاز سے قبل ڈائیورشن پلان اور ٹریفک مینیجمینٹ پلان بارے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر شہریوں کو آگہی فراہم کی جائے۔