گوجرانوالہ 7جولائی (اے پی پی ): شہر بھر میں پاکستان تحریک لبیک‘پاکستان سنی تحریک‘عالمی ادارہ تنظیم الاسلام ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ‘کرسچن کمیونٹی‘تنظیمات اہلسنت والجماعت و خاکسار تحریک و دیگر مذہبی‘سماجی وسول سوسائٹی کی جانب سے یوم تقدس قرآن کے حوالے سے بھرپور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں‘ریلیوں کے شرکاء نے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قرآن مجید کی توہین کو کھلی دہشتگردی قرار دیا، قرآن مجیدکی بیحرمتی کرنے والے کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ جس میں پیر رفیق احمد مجددی ،ایم پی ایزتوفیق احمد بٹ،نواز چوہان، عبدالرئوف مغل، عمران خالد بٹ، حاجی وقار چیمہ، عمران خالد بٹ، ایم این اے مظہر قیوم ناہرا، سابق ڈپٹی میئر سلمان خالد پومی بٹ، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر گیپکو شعیب بٹ، سید امیر حیدر شاہ کرمانی، ناظم اعلی سعید احمد صدیقی،ندیم ارشد مجددی،شبیر مجددی،علامہ شاہد مجددی،علامہ اشفاق مجددی، علامہ تنویر مجددی، عابد مجید مجددی، بابر بٹ مجددی ، صدر مسلم لیگ ن ترکیہ میر ابرار احمد‘پیر سید زین العابدین شاہ‘حافظ امجد صادق‘سید اویس علی شاہ‘حافظ سجاد حیدر‘علامہ عارف نوری‘چوہدری ناصر عنایت وڑائچ‘حافظ سجاد رضا‘عمران مصطفی وڑائچ‘حاجی یعقوب دوچھہ‘علامہ طاہر ندیم نوری‘ایلڈر رفیق‘ایلڈرسلیم چاند خاں‘شمعون نذر‘شیخ عقیل عباس کپور‘مشتاق غوری مسیح‘سلیم پال مسیح‘عبدالحمید مغل‘اے بی ایم ڈار‘سید ثمر عباس شمسی‘مدثر نذیر کھوکھر‘عاطف سلیم گل‘سنی بلوچ،کے علاوہ مقامی سیاستدانوں، حکومتی عہدیداروں، کاروباری رہنمائوں، شہریوں اور مختلف مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کھلی دہشتگردی ہے،انہوں نے کہا کہ سویڈن میں توہین قرآن کا یہ پہلا واقعہ نہیں، جب کہ تمام عالم اسلام سویڈن حکومت سے سفارتی تعلقات ختم کرے‘سویڈن میں عدالتی سرپرستی میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والوں کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں، سویڈن کے سفیر کو فل فور ملک بدر کیا جائے اور پاکستانی سفیرکو سویڈن سے واپس بلایا جائے‘ پاکستانی مسیحی برادری بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کی پر زور مذمت کرتی ہے،اور اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے مطالبہ کرتی ہے اس معلون کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، اسے سرعام سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جسارت نہ کرے۔ عید کے دن یہ دلخراش واقعہ سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے عالمی برادری سے ہمارا مطالبہ ہے کہ مذاہب اور مقدسات کی توہین کے حوالے سے قانون سازی کرے‘آخر میں مظاہرین کاکہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے، پاکستان میں بسنے والے ہندو، سکھ بھی اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے مذہب، مقدس مقام، مقدس کتاب، پیغمبر، پیر، اولیاء کی توہین کرے، اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے تمام مذاہب کے مقدسات کا تقدس یقینی بنانے کیلئے قانون سازی کی جائے۔ اور سویڈن اس افسوسناک واقعہ پر مسلم دنیا سے معافی مانگے۔۔











