گھوٹکی، 28 جولائی (اے پی پی):سندھ پنجاب کے سرحدی کچے کے علاقے میں پولیس کارروائی میں سندھ پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انڈھڑ کا سرغنہ 6 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق پولیس کی جانب سے کچہ کشمور کے علاقے گیلپور میں انٹیلجینس بیسڈ ٹارگیٹیڈ کاروائی کی گئی، پولیس کاروائی میں اے ایس پی شاہزیب چاچڑ کی نگرانی میں انچارج سی آئی اے بھونگ نوید نواز واہلہ آیس ایچ او کوٹسبزل سیف اللہ ملہی اور آیس ایچ او ماچھکہ سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا کارروائی کے دوران خوف اور دہشت کی علامت اندھڑ گینگ کا سرغنہ جانو اندھڑ 6 ساتھیوں سمیت مارا گیا،دو خطرناک ڈاکو زخمی ہو گئے تھے جو بعد ازاں ہلاک ہو گئے۔ پولیس مقابلہ میں بدنام زمانہ ڈاکو جانو انڈھڑ، مشی انڈھڑ، سمار شر، کٹہ شر، شہزادہ دشتی، بھوری شر ہلاک ہوئے ، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے سرغنہ جانو انڈھڑ کے سر قیمت دو کروڑ روپے مقرر تھی جبکہ ہلاک ہونے والے دیگر ڈاکوؤں پر بھی پنجاب پولیس کی جانب سے انعام مقرر تھا ۔
ڈی پی او رحیم یارخان کے مطابق پولیس آپریشن میں ہلاک ڈاکوؤں کے خلاف سندھ پنجاب کے متعدد تھانوں پر مقدمات درج ہیں پولیس نے جدید اسلحہ بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے بڑی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نہایت ہی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔











