ملتان،28 جولائی(اے پی پی): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا ممتاز آباد مرکزی جلوس کے راستوں پر خصوصی آپریشن کلین اپ شروع کر دیا گیا ہے ۔کمپنی عملے نے امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات کی خصوصی دھلائی اور سکریپنگ بھی شروع کر دی ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے فیلڈ کا دورہ کیا اورانتظامات چیک کئے ، اس موقع پر سی ای او نے کہا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے جلوس روٹس پر خصوصی کیمپ بھی قائم کردیئے ہیں اور کہا کیمپس میں صفائی شکایات کے ازالے کیلئے 24 گھنٹے عملہ موجود رہے گا اور صفائی شکایات کیلئے محرم کنٹرول روم بھی مکمل فعال ہے۔











