امن و امان کی بہتری اور شفاف انتخابات ہماری اولین ترجیح ہے؛نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی

2

کوئٹہ،18اگست(اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ امن و امان کی بہتری اور شفاف انتخابات ہماری اولین ترجیح ہے، انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن نے کرنا ہے امید ہے کہ بروقت انتخابات کا انعقاد ہو جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو حلف اٹھانے کے بعد گورنر ہاؤس کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ  بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں باہر بیٹھے لوگوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مردم شُماری سے متعلق معاملات عدالتی فیصلوں کے مطابق نمٹائے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے وڈھ کی صورتحال سے متعلق بریفنگ لیکر موثر اقدامات کیے لئے فیصلہ کیا جائے گا۔