اوکاڑہ،20اگست(اے پی پی ):دریائے ستلج میں اونچے درجے کےسیلاب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیرقیادت ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ریسکیو ٹیموں کی جانب سے 11 مقامات پر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 34 بوٹس اور 150 سے زائد ریسکیورز حصہ لے رہے ہیں۔ اب تک 1300 سے زائد افراد (عورتیں، بچے اور بوڑھے) کو مختلف مقامات سے مال و مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
لوگوں سے ایپل ہے کہ انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر جلد از جلد منتقل ہوں۔











