اوکاڑہ؛دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے سے لا پتہ ہونے والوں کا سرچ آپریشن تیسرے روز بھی جاری

14

اوکاڑہ،05اگست(اے پی پی ):دریائے ستلج ڈوبنے والی کشتی سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن تیسرے دن بھی جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال، اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور مجاہد ظفر کے ہمراہ سرچ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ آج مزید 3 لاشوں  کو ٹالی جمالکے کے مقام سے ریکور کر لیا گیا جبکہ مزید کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔