رحیم یار خان،05 اگست (اے پی پی ):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی۔ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے استحصال کشمیر ریلی کی قیادت کی،ریلی میں سینکڑوں شہریوں نے کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیا،ریلی میں شریک افسران، ملازمین اور شہریوں نے ہاتھوں میں بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے نریندر مودی حکومت نے کشمیری عوام کے حقو ق پر ڈاکہ ڈالا ہے، مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو ختم کرنا بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کی جا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارٹی ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے کہا کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت بحال اور کشمیروں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) احمد رضا بٹ، اسسٹنٹ کمشنروقاص ظفر، اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر) ریاست علی سمیت ضلعی افسران،ممبران امن کمیٹی، وکلاء، ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی، تاجر برادری ریلی میں شریک تھے۔











