اوکاڑہ؛ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ

19

اوکاڑہ 18 اگست (اے پی پی (:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کی زیر قیادت ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے  فلیگ مارچ کیا ،فلیگ مارچ کا آغاز ٹینک چوک سے ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہواضلع کونسل پراختتام پذیر ہوا۔

فلیگ مارچ میں ڈسڑکٹ ایڈمنسٹریشن ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس ایچ اوز سٹی ایریا، ضلعی پولیس لائینز، ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122, خواتین موٹر سائیکل اسکواڈ ردا فورس، ایلیٹ فورس کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

ترجمان پولیس کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد دستیاب سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا جبکہ جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کو یہ باورکروانا کہ اوکاڑہ پولیس ہر طرح کی صورتحال سے نپٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔فلیگ مارچ کا مقصد اوکاڑہ پولیس کسی بھی ایمرجنسی سے نبردآزما ہونے کےلئے ہروقت تیار ہے۔