اوکاڑہ:پانچ نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کی مبینہ طور پر ٹائر اور پنکچر شاپ پر لوٹ مار،نقدی اور موٹر سائیکل لے کر فرار

13

اوکاڑہ،23اگست (سے پی پی): اوکاڑہ شہر اورگردو نواح میں تھانہ صدر کی حدود 3 فور ایل بائی پاس کے قریب پانچ نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر ٹائر اور پنکچر شاپ کو لوٹ لیا موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے۔ واردات کے دوران ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ٹائر پنکچر شاپ پرمحمد نذیر نامی شخص کو تشدد کے بعد باندھ کر کھیت میں پھینک دیا اور دوکان سے نقدی اور موٹر سائیکل لےکرفرار ہوگئے۔ شہراور گردونواح میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار بتائے جاتےہیں تاہم مقامی پولیس  نے موقع پر پہنچ ک کاروائی شروع کردی۔