اوکاڑہ،11اگست(اے پی پی): 13 سالہ بچی فیصل آباد پل کے قریب لوئر باری دو آب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئی، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے بچی کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ قائم کر کے کشتی اور پلنجر کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، ریسکیو ٹیم سکوبا اور لائن سرچنگ کے ذریعے بھی نہر سے بچی کو تلاش کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا، ڈوبنے والی بچی کی شناخت ریشماں دختر پیراں دتہ سکنہ خان کالونی اوکاڑہ کے نام سے ہوئی ہے۔











