اٹک،یکم اگست(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا ہے کہ پودا لگانا اور اس کی دیکھ بھال کرنا صدقہ جاریہ ہے ،درختوں سے انسانیت حتیٰ کہ ہر سانس لینے والی مخلوق کی زندگی جڑی ہے ۔ ہم نیت کر لیں کہ صرف درخت نہیں لگانا اس کی دیکھ بھال بھی کرنی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت شجرکاری مہم میں جناح پارک میں پودا لگانے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی ایف او ملک ثاقب اعوان اور بلدیہ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے وہ بھی اپنے ملک عظیم کو سرسبز و شاداب بنائے اور میڈیا اس ضمن میں ھمارے ساتھ تعاون کر کے عوام میں آگاہی مہم کے لئے شعور بیدار کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر شجرکاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کیا جا سکتا۔











