ایوان میں ہمیشہ فیصلہ اکثریت ہی کرتی ہے، سپیکر قومی اسمبلی

12

اسلام آباد۔7اگست  (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ایوان میں ہمیشہ فیصلہ اکثریت ہی کرتی ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ تجارتی تنازعہ تصفیہ بل 2023 پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ترامیم پیش کیں، ان پر غور کیا جانا چاہیے تھا،  جس پر سپیکر نے کہا کہ بل میں ترامیم پر انہیں بات کرنے کی اجازت دی گئی، ایوان میں فیصلہ اکثریت سے ہی ہوتے ہیں۔