بنوں؛یوم استحصال کشمیر پر میلاد پارک میں تقریب، بھارتی غیرقانونی قبضہ کی مذمت

34

بنوں، 05 اگست(اے پی پی ):پورے ملک کی طرح بنوں میں یوم استحصال کشمیر پورے جوش و جذبےسے منایا گیا۔اس کے سلسلے میں تقریب بنوں میلاد پارک میں منعقد ہوئی جس میں تاجر برادری و علماء کرام اور صحافیوں نے شرکت کی۔

تقریب میں   کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کشمیریوں پر بھارت کے غیر قانونی قبضہ کی مذمت کی گئی۔