بھکر؛ ڈی پی او حافظ محمد نوید قمر قریشی نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا  

40

بھکر،یکم اگست(اے پی پی ): سرسبز پاکستان مہم کے تحت ڈی پی او حافظ محمد نوید قمر قریشی نے ڈی پی او آفس بھکر میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔

اس موقع پر  ڈی پی او  کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن ،ضلع بھر کے تھانہ جات ،چوکیات میں بھی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے جارہے ہیں، شجر کاری مہم منظم انداز میں جاری ہے، شجر کاری مہم میں سوسائٹی کے تمام افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ پودے لگانے کا ہدف کامیابی کیساتھ تکمیل کی جانب آگے بڑھ سکے۔

ڈی پی او حافظ محمد نوید قمر قریشی نے کہا کہ پودالگا دینا ہی کافی نہیں بلکہ پودے کے درخت بننے تک کے عمل کی حفاظت کرنا حقیقی زمہ داری ہے۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکرم خان ،دیگر پولیس آفسیران  و دعوت اسلامی کے ممبران بھی موجود تھے۔