بھکر ؛ڈی پی اوبمہراہ ڈی سی کا ضلع بھر کی مسیحی عبادت گاہوں کادورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

59

بھکر،21 اگست ( اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد نوید ہمراہ ڈی سی بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ضلع بھر کی مسیحی عبادت گاہوں کا سیکورٹی کے حوالے سے دورہ کیا اور کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔چرچ انتظامیہ سے ملاقات کر کے عیسائی کمیونٹی اور چرچز کی سکیورٹی کے بارے میں بات چیت کی ۔

ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و ملازمان کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈیوٹی کو ہرلمحہ الرٹ اور تمام سیکیورٹی امور کو مکمل رکھا جائے۔ انٹری پر جسمانی چیکنگ کے ساتھ واک تھروگیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے استعمال کو یقینی بنائیں اور 4 لئیرز چیکنگ کو ہرصورت برقرار رکھا جائے۔