پنجاب میں انسانی زندگی کے دشمنوں اتائیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہے ہیں، نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم

26

لاہور۔21 اگست ( اے پی پی ): نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے گورنر ہاؤس میں فرسٹ ایمرجنگ ویمن ایوارڈز کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم، ایوب غوری، ڈاکٹر ہمایوں افتخار، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم ، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر، حنا پرویز بٹ اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر خواتین کے درمیان ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔بدقسمتی کے ساتھ پورے پاکستان میں صرف ایک فیصد جائیداد خواتین کے نام ہے۔پاکستان آبادی کے اعتبار سے اگلے بیس سال بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک بننے جا رہا ہے۔ ہمیں عوام کو بھی اسی حساب سے صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر اور یکساں سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب میں انسانی زندگی کے دشمنوں اتائیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہے ہیں۔آپکا کلینک جیسے پورے ملک میں کلینکس بنانے جا رہے ہیں۔ آپکا کلینک پر آنے والے مریضوں کو ادویات اور ٹیسٹوں کی مفت سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت انسانیت کے جذبے سے بڑا کوئی جذبہ نہیں ہے۔انسانیت کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عیسائیوں کے ساتھ حسن سلوک کا پیغام دیا ہے،