جلالپور پیروالا؛ محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی

44

جلالپور پیروالا،05 اگست(اے پی پی ):محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے یوم استحصال کشمیر  ریلی نکالی گئی۔ ریلی ہائرسیکنڈری سکول بوائز سے شروع ہو کر اللہ والا چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔

ریلی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ میڈم رخشندہ قمر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ خالد حسین بھٹہ اور پرنسپل ہائرسیکنڈری سکول بوائز محمد یٰسین رضوی سمیت سکول کے ٹیچرز اور اے ای اوز نے شرکت کی۔

اس موقع پر ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کا استحصال بند کیا جائے، عالمی برادری نے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر چپ سادھ رکھی ہے، اقوام متحدہ کو اب اس معاملہ میں کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیے، پاکستان قوم ہمیشہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔